ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر عمران خان کو نوٹس جاری

ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر عمران خان کو نوٹس جاری | thenewstribe.com/urdu 172

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی مہم کے دوران غیر اخلاقی اور ناشائستہ زبان استعمال کر نے پرعمران خان کو نوٹس جاری  کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے متعلق غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نوٹس میڈیا میں آنے  والی خبروں کی بنیاد پر جاری کیا گیا جس میں عمران خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یعنی جمعرات کو انتخابی کمیشن میں پیش ہوں۔

یہ بھی دیکھیں: الیکشن 2018: پی ٹی آئی نے ن لیگ سے ہاتھ ملا لیا

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ذاتی حیثیت میں یا کونسل کے زریعہ پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن کا چار رکنی بینچ عمران خان کی جانب سے مخالفین کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے کے کیس کی سماعت کرے گا۔

اس سے پہلے بھی انتخابی کمیشن پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نشر کردہ اشتہارات پر اعتراض کر چکا ہے۔ پی ٹی آئی اشتہارات کے متعلق کہا گیا تھا کہ ان میں سیاسی مخالفین کے خلاف توہین آمیز اور ناشائستہ انداز اپنایا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے بعد پیمرا نے بھی ٹیلی ویژن چینلز کو حکم جاری کیا تھا کہ توہین آمیز مواد کو نشر نہ کیا جائے۔

تبصرے

تبصرہ کریں