پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، اطلاق آج رات سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان | thenewstribe.com/urdu 1,079

اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد آج رات سے نئی قیمتیں نافذ العمل ہو جائیں گی۔

دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق نگران وزیر برائے توانائی سید علی ظفر نے وفاقی کابینہ کے فیصلہ کے متعلق بتاتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کی آمدن میں 10 ارب روپے کی کمی ہو گی لیکن اس سے عوام کو یقینی فائدہ ہو گا۔

یہ بھی دیکھیں: سپریم کورٹ کی پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے لیے 2 روز کی مہلت

سید علی ظفر کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام کے بعد مصنوعات سازی کی لاگت میں کمی آئے گی جو مجموعی طور پر بہتری کی وجہ بنے گا۔

آج رات سے نافذ العمل ہونے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے وفاقی حکومت نے پیٹرول، مٹی کے تیل، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل پر عائد جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی ہے۔

 

تبصرے

تبصرہ کریں