فواد حسن فواد کے گھر سے حساس دستاویزات برآمد

فواد حسن فواد کے گھر سے حساس دستاویزات برآمد | thenewstribe.com/urdu 268

لاہور: آشیانہ اقبال اسیکنڈل کے ملزم، سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری اور اہم بیوروکریٹ فواد حسن فواد کے گھر کی تلاشی کے دوران نیب نے ملکی سالمیت سمیت دیگر اہم کاغذات تحویل میں لے لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے فواد حسن فواد کے گھر سے دو لیپ ٹاپ جب کہ ملزم کی گاڑی سے سے 5 موبائل فونز قبضے میں لیے ہیں۔

معاملہ سے جڑے ذرائع کے مطابق موبائل فونز میں ایک بلیک بیری بھی تھا جس کا پاس ورڈ نیب حکام  نے فواد سن فواد سے حاصل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کے بیگ سے 30 سے زائد یو ایس بی بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

مبینہ طور پر آشیانہ اقبال منصوبہ میں بےضابطگیوں میں ملوث فواد حسن فواد کے لیب ٹاپ اور موبائلز فونز کا فرانزک آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔

نیب کے ہاتھوں چند روز قبل گرفتاری کے وقت فواد حسن فواد گریڈ 22 کے بیروکریٹ ہونے کے ناطے سول سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

تبصرے

تبصرہ کریں